پتور11؍اکتوبر (ایس او نیوز)بدھ کی رات میں ہوئے ایک المناک حادثے میں بینر لگاتے وقت بجلی کا تار چھوجانے سے ایس ڈی پی آئی پتور ٹاؤن کے صدر حمزہ عفنان کی موت واقع ہوگئی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق12اکتوبر کو جمعہ کے دن ہونے والی ایس ڈی پی آئی کی کانفرنس کے سلسلے میں حمزہ اور ان کے ساتھی ڈربے پیٹرل بنک کے پاس لوہے کے فریم والا بینر لگانے کی کوشش کررہے تھے کہ حادثاتی طور پر لوہے کا فریم بجلی کے تار سے چھو گیا۔ چونکہ اس وقت فریم صرف حمزہ کے ہاتھ میں تھا اس لئے اس کے جسم میں بجلی دوڑ گئی اور الیکٹرک شاک لگنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ اس کے بقیہ ساتھیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔پتور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔